Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منی لانڈر نگ کیس: لالو کی بیٹی اور داماد کی ضمانت منظور

نئی دہلی۔۔۔۔۔خصوصی عدالت نے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی کے سربراہ لالو پرساد کی بیٹی میسا بھارتی اور ان کے شوہر شیلیش کمار کو منی لانڈرنگ معاملے میں ضمانت دیدی۔خصوصی جج اروند کمار نے بھارتی اور کمار کو ضمانت دی ہے جو سمن جاری ہونے کے بعد عدالت میں پیش ہوئے تھے۔ عدالت نے دونوں کو 2،2لاکھ روپے کا ذاتی مچلکہ ادا کرنے اور بغیر اجازت ملک نہ چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔سماعت کے دوران انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ان کی ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقتصادی جرائم میں ملوث ہیں جو انتہائی سنگین ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -چدمبر نے چوکسی کی کمپنی کو فائدہ پہنچایا، روی شنکر

شیئر: