Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہمارا اگلا ہدف لال قلعہ پر قبضہ ، ممتا بنر جی

کولکتہ۔۔۔۔۔مرکزی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنر جی نے ’’دہلی چلو ‘‘مہم کا اعلان کیا ہے۔ پرولیاضلع میں عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ممتا بنر جی نے کہا کہ 2019ء میں بنگال کا خواب دیکھنا بی جے پی بند کردے۔میرا بی جے پی کو واضح پیغام ہے کہ ہمارا اگلا ہدف لال قلعہ کو فتح کرنا ہے۔ تری پورہ اور ناگا لینڈ میں بی جے پی کی کامیابی پر تبصرہ کرتے ہوئے ممتا نے کہا کہ اس کا اثر مغربی بنگال پر خاص نہیں پڑیگا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ راہول کو متحد ہوکر انتخابات لڑنے کا مشورہ دیا تھا تاہم وہ راضی نہیں ہوئے جس کا فائدہ بی جے پی کو حاصل ہوا۔
مزید پڑھیں:- - - - -بی جے پی نے پیسے کی طاقت پر میگھالیہ میں اقتدار پر قبضہ کیا، کانگریس

شیئر: