Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بہار ضمنی انتخابات کیلئے نوٹیفکیشن جاری

پٹنہ۔۔۔۔الیکشن کمیشن کی جانب سے بہار کی 6اسمبلی نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلئے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ضابطہ اخلاق بھی نافذ کردیا گیا۔ ریاست کی 6نشستوں کیلئے سبھی پارٹیوں کو پرچہ نامزدگی کی تاریخ 12مارچ تک مقررکی گئی ہے۔مرکزی الیکشن کمیشن نے بہار اسمبلی کے سکریٹری رام سریشٹ رائے کو الکٹورل افسر مقررکیا ہے۔ پرچہ نامزدگی قانون ساز اسمبلی میں واقع دفتر میں صبح 11بجے سے دوپہر 3بجے تک جمع کرایا جاسکتا ہے۔واضح ہو کہ بہار کی 6نشستوں پر 23مارچ کو صبح 9بجے سے شام 4بجے تک ووٹنگ ہوگی۔
مزید پڑھیں:- - - - - -بی جے پی نے پیسے کی طاقت پر میگھالیہ میں اقتدار پر قبضہ کیا، کانگریس

شیئر: