Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعید غنی وزیر بن گئے ،حلف اٹھا لیا

کراچی ... سندھ کابینہ میں توسیع کردی گئی۔سعید غنی نے بطور صوبائی وزیر حلف اٹھا لیا۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق حلف برداری کی تقریب گورنر ہاوس میں ہوئی ۔ اس موقع پر وزیراعلی مراد علی شاہ بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ سعید غنی پہلے سینیٹر تھے، بعد میں کراچی سے نشست جیت کر رکن صوبائی اسمبلی بنے۔ اس موقع پر وزیراعلی سندھ، قائم مقام گورنر اور چیف سیکریٹری نے سعید غنی کو مبارکباد دی۔ ذرائع کے مطابق امتیاز شیخ کو بھی وزیر بنانےکا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
مزید پڑھیں:ہیر سوہو نے ایم کیو ایم چھوڑ دی ، پیپلز پارٹی میں شامل

شیئر: