Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی سے عمران خان کو شکست دینگے،بلاول

کراچی... پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کوشش کررہے ہیں کہ چیئرمین سینیٹ اپوزیشن سے ہو۔ سیاسی جماعتوں سے بات چیت کررہے ہیں۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے سینیٹ الیکشن میں نظریاتی اور صاحب کردار امیدار کھڑے کئے ۔ پیسے والوں کو ترجیح نہیں دی۔کے پی کے سے کامیاب امیدوار روبینہ خالد مڈل کلاس سے تعلق رکھتی ہیں ۔ ن لیگ کے پاس پیسے والے امیدوار تھے۔ا نہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کو کراچی سے کامیاب کراکے دکھائیں گے 2018 کے انتخابات میں ماضی کا تمام حساب برابر کردینگے۔ انہوں نے کہا کہ بانی ایم کیو ایم اور عمران خان کی نفرت کی سیاست کو رد کرتے ہیں۔ کراچی سے عمران خان کو عبرتناک شکست دیں گے ۔کراچی کو ایک اور بانی ایم کیو ایم کے ہاتھوں یرغمال نہیں بننے دیں گے ۔انہوں نے کہاکہ ہمارا احتساب کا نظام کمزور ہوچکا ، اس میں اصلاحات کی ضرورت ہے ۔ بلا تفریق سب کے احتساب کی پالیسی پیپلزپارٹی کی ہے ۔بلاول نے کہ مسلم لیگ ن اداروں میں ٹکراو چاہتی ہے۔ اداروں میں ٹکراو سے جمہوریت کو نقصان ہوگا۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ کے پی کے سے مسلم لیگ ن نے 2سینیٹر منتخب کرائے جبکہ ان کی سیٹیں وہاں کم تھیں۔ چوہدری سرور نے بھی پنجاب سے اتنے زیادہ ووٹ کیسے لئے ۔یہ بھی دیکھنا چاہیے۔
مزید پڑھیں:شہباز شریف کی صدارت بھی خطرے میں ہے،بلاول

شیئر: