Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

توہین عدالت کیس ،طلال چو ہدری پرفرد جرم عائد ہوگی

  اسلا م آباد...سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چو ہدری پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 14مارچ کو فرد جرم عائد کی جائیگی۔ عدالت نے ذاتی طور پر پیش ہونے کی ہدایت کردی۔ کیس کی سماعت جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی۔طلال چو ہدری کے وکیل کامران مرتضی نے عدالت کو بتایا کہ ٹرانسکرپٹ اور سی ڈی میں فرق ہے، عدالت نے ہدایت کی کہ طلال چو ہدری نے اپنے جواب میں جواضافہ کرنا ہے آئندہ سماعت پر کرلیں۔
مزید پڑھیں:نہال ہاشمی کو توہین عدالت کا ایک اور نوٹس

شیئر: