بین ذات شادی معاملہ پر سپریم کورٹ میں فیصلہ محفوظ
نئی دہلی ۔۔۔ سپریم کورٹ نے بین ذات شادیوں میں کھاپ پنچایتوں کی مداخلت اورغیرت کے نام پر قتل یعنی آنر کلنگ کے واقعات پر پابندی لگانے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ چیف جسٹس دیپک مشرا ، جسٹس اے ایم کھانولکر اور جسٹس ڈی وی چندرچوڑ کی بنچ نے درخواست گزار شکتی واہنی اور دیگر فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔ عدالت نے کہا کہ وہ اپنے فیصلے میں ذات ، گوتر یا دیہی پنچایتوں کو کھاپ کی شکل میں ظاہر نہیں کریگی۔عدالت نے کہا کہ جب 2بالغ اپنی مرضی سے شادی کرتے ہیں تو اس میں رشتے داروں اور نہ ہی کھاپ پنچایتوں کومخالفت کا حق ہے۔