مشال خان قتل کیس ، مفرور مرکزی ملزم گرفتار
مردان... مشال خان قتل کیس کے مرکزی ملزم عارف کو پولیس نے مردان سے گرفتار کرلیا۔ذرائع کے مطابق ملزم عارف بیرون ملک فرار ہوگیا تھا ۔چند دن پہلے ہی مردان واپس آیا تھا۔پولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔پولیس حکام نے گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔مردان کے سٹی پولیس اسٹیشن میں تفتیش کی جارہی ہے ۔ملزم عارف تحریک انصاف کا کونسلر ہے۔ مشال خان کو 13 اپریل 2017 کو ولی خان یونیورسٹی میں توہین مذہب کے الزام پر ہجوم نے تشدد کانشانہ بنا کر قتل کر دیا تھا۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مشال قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ایک ملزم کو سزائے موت ، 5 ملزمان کو 25 سال قید اور 26 ملزمان کو بری کرنے کا حکم دیا تھا۔دریں اثناءتحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے مشال خان قتل کیس کے مرکزی ملزم کی گرفتاری پر خیبر پختونخوا پولیس کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملزم پی ٹی آئی کا کونسلر تھا۔ اس کے باجود پولیس نے اسے پکڑا۔ غیر سیاسی اور پروفیشنل پولیس اسی طرح کام کرتی ہے۔ پنجاب اور سندھ میں پولیس پر سیاسی اثرورسوخ ہے۔