Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قندھار میں پولیس ہیڈکوارٹرپر حملہ، پولیس افسراور4 حملہ آور ہلاک

کابل۔۔افغانستان کے جنوبی صوبہ قندھار میں پولیس کے ایک ضلعی ہیڈکوارٹرز پر حملے کے نتیجے میں ایک پولیس افسر ہلاک جبکہ 5افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ صوبائی پولیس سربراہ جنرل عبدالرازق نے کہا ہے کہ ضلع اسپن بولدک کے پولیس ہیڈکوارٹرپر ہونے والے ایک حملے میں پہلے داخلی گیٹ پر بم دھماکا کیا گیا جس کے بعد 3 مسلح افراد نے فائرنگ شروع کر دی۔ عبدالرازق کے بقول چاروں حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا گیا اور صورتحال اب سیکیورٹی فورسز کے قابو میں ہے۔ طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے 15 پولیس اہلکاروں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

شیئر: