انرجائزر موبائلز کی جانب سے ہارڈ کیس ایچ 570 ایس اسمارٹ فون متعارف کرا دیا گیا ہے۔ یہ کمپنی کا پہلا رگڈ اسمارٹ فون ہے جس میں واٹر اور ڈسٹ ریزسٹنس دی گئی ہے۔فون میں 5.7 انچ ایچ ڈی ڈسپلے ، گوریلا گلاس 3 پروٹیکشن ، میڈیا ٹیک ہیلیو پروسیسر ، اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم ، 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 128 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ فون کے کیمرہ سیٹ میں 13میگا پکسل اور 0.3 میگا پکسل کے دو بیک کیمرے اور 8 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے۔ فون کی بیٹری 4800 ملی ایمپئیر آورز کی ہے اور اس میں فاسٹ چارج سپورٹ کے ساتھ ساتھ انٹیلیجنٹ پاور سیونگ ٹیکنالوجی بھی دی گئی ہے۔ کنیکٹیویٹی کے لیے اسمارٹ فون میں فور جی ، این ایف سی اور یو ایس پی ٹائپ سی سپورٹ دی گئی ہے۔ فنگر پرنٹ سنسر کو بھی فون میں شامل کیا گیا ہے۔ فون کو رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔