Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

علی جہانگیر کی سفیر تعیناتی باعث شرمندگی ہے،آصفہ

اسلام آباد...سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ علی جہانگیر صدیقی کی امریکہ میں بطور پاکستانی سفیر تعیناتی قوم کے لئے باعث شرمندگی ہے ۔مسلم لیگ(ن) نے علی جہانگیر صدیقی کو امریکہ میں سفیر تعینات کر کے خارجہ پالیسی کو پھر نظر انداز کر دیا ۔ٹوئٹر پر بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) نے 4 سال تک وزیر خارجہ تعینات نہ کر کے بیرونی دنیا کے ساتھ تعلقات کو پٹری سے اتار دیا ۔ اب اقربا پروری کی بدترین مثال قائم کرتے ہوئے علی جہانگیر صدیقی کو امریکہ میں پاکستانی سفیر تعینات کر کے پھر خارجہ پالیسی کو یکسر نظر انداز کر دیا ۔ علی جہانگیر صدیقی کی امریکہ میں بطور سفیر تعیناتی پوری قوم کے لئے شرم کا باعث ہے ۔ 
مزید پڑھیں:علی جہانگیر صدیقی امریکہ میں نئے پاکستانی سفیر

شیئر: