رینٹ اے کار کے 250اداروں کا تفتیشی دورہ
ریاض...... وزارت محنت و سماجی فروغ کی تفتیشی ٹیموں نے رینٹ اے کار کے 250اداروں کا تفتیشی دورہ کیا ہے۔ دورے کا مقصد سعودائزیشن کے حوالے سے آگاہی ہے۔ وزارت محنت کے تحت ریاض مکتب العمل کی تفتیشی ٹیم کے سربرہ جرید الدوسری نے کہا ہے کہ وزارت کے فیصلے کے مطابق رجب میں رینٹ اے کار کے تمام شعبوں میں غیر ملکیوں کے کام پر پابندی ہوگی۔ اس شعبے میں صرف سعودی شہری کام کرسکیں گے۔ فیصلے کے نفاذ سے قبل وزار ت کی خواہش ہے کہ تمام رینٹ اے کار ایجنسیوں میں کام کرنے والوں کو آگاہی دی جائے۔ یہاں سعودی نوجوانوں کی بھرتی کیلئے انکی جانب سے کی جانے والی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا جائے۔ تفتیشی ٹیم نے دورے کے نتائج پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رینٹ اے کار ایجنسیوں کے مالکان یکم رجب سے سعودائزیشن کے نفاذ کے لئے تیار ہیں۔