Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

4 سینیٹرز کی کامیابی کا عبوری نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم

  اسلام آباد..سپریم کورٹ نے 4 سینیٹروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس نے حتمی فیصلے کے لئے 7 رکنی لارجر بنچ تشکیل دے دیا۔چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سینیٹروں کی دہری شہریت ازخود نوٹس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے چو ہدردی سرور، ہارون اختر،سعدیہ عباسی،نزہت صادق کی کامیابی کانوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیا۔ تحریک انصاف کے رہنما چوہدر ی سرور نے عدالت کوبتایا کہ وہ 2013 میں برطانوی شہریت چھوڑ چکے ۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ یہ بتائیں کہ شہریت مکمل طورپر چھوڑی یا عارضی طور پر؟ ۔چیف جسٹس نے کہا کہ لگتا ہے آپ نے گورنر بننے کے لئے عارضی طورپربرطانوی شہریت ترک کی۔ یہاں سیاست کرنی تھی۔ اسٹیٹس انجوائے کرکے وقت پورا ہونے پردوبارہ جاکرشہریت بحال کرانی تھی۔چیف جسٹس نے کہا کہ بیان حلفی دیں کہ اب کبھی دوبارہ برطانوی شہریت بحال نہیں کرائیں گے۔چو ہدری صاحب آپ کی بیوی بچے اوردولت برطانیہ میں ہے ،آپ یہاں کیوں آئے ؟اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ برطانوی قانون کے مطابق شہریت دوبارہ بحال ہوسکتی ہے۔ہائیکورٹ کا 2002میں دہری شہریت کا فیصلہ موجود ہے۔جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ اگر ان سینٹرز کو چیئرمین کے الیکشن کے لئے ووٹ ڈالنے کی اجازت دیں اور بعد میں یہ نااہل ہوئے تو پھر چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کا کیا بنے گا؟۔چیف جسٹس نے کہا کہ یہ بہت پیچیدہ آئینی نکتہ ہے، اسکا حتمی فیصلہ لارجر بنچ کریگا۔
مزید پڑھیں:ہارون اختر نے کینیڈین شہریت چھوڑ دی

شیئر: