Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خود پر حملہ کرنے والوں کو معاف کردیا،ملالہ

لندن ...دنیا کی کم عمر ترین نوبل انعام یافتہ پاکستانی سماجی کارکن ملالہ یوسف زئی نے کہا ہے کہ خود پر حملہ کرنے والوں کو معاف کردیا۔معاف کرنا ہی سب سے بہترین انتقام ہے۔ انٹرنیٹ اسٹریمنگ سروس نیٹ فلیکس کے شو میں ملالہ نے کہا کہ تمام چیزیں ٹھیک طرح یاد نہیں کہ اس دن کیسے اور کیا ہوا تھا؟۔حملے کے بعد ہوش آیا اور آنکھیں کھلیں تو خود کو ایک مختلف ملک میں پایا۔ جہاں آس پاس انگریزی زبان بولنے والے ڈاکٹر اور نر سیں موجود تھیں۔ صرف اتنا پوچھا کہ میرے ساتھ کیا ہوا۔ یہ جان کر حیران رہ گئی کہ اسکول کی بس میں دوستوں کے ساتھی، اب اسپتال میں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پختون روایات کے بعد مطابق کسی کو معاف کرنا ہی بہترین انتقام ہے۔ اس لئے خود پر حملہ کرنے والوں کو بھی معاف کردیا ۔ملالہ نے بتایا حملہ کرنے والا ایک لڑکا تھا شاید اس نے سوچا کہ وہ صحیح کام کر رہا اور ایک برے کام کرنے والے کو نشانہ بنا رہا ہے۔ حملہ آوربھی میرے جیسے ہی ہیں، انہیں سمجھانے اور ان پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ملالہ نے امید ظاہر کی کہ اس واقعہ کے بعد لوگ نہ صرف انتہاپسندی اور انتہاپسند لوگوں بلکہ ایسی ذہنیت کے خلاف بھی اٹھ کھڑے ہوں گے۔
مزید پڑھیں:اب صرف پاکستان کے مفادات کا تحفظ کرینگے،خواجہ آصف

شیئر: