Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا عدلیہ سیاسی جماعت ہے؟،احسن اقبال

  اسلام آباد ...وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبا ل نے چیف جسٹس کی جانب سے لیپ ٹاپ اور ہیلتھ کارڈز اسکیم پر شہبازشریف کی تصاویر کا نوٹس لینے پر رد عمل میںکہا ہے کہ چیف جسٹس صاحب، پنجاب حکومت کی کارکردگی جانچنا آئندہ انتخابات میں پنجاب کے عوام کا کام ہے۔ ٹوئٹر پر بیان میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ چیف جسٹس صاحب، آپ عام انتخابات سے قبل اس طرح کے بیانات کیسے دے سکتے ہیں؟ کیا عدلیہ ایک سیاسی جماعت ہے؟وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان اور آصف زرداری سیاستدان ہیں اور وہ اس طرح کے بیانات دے سکتے ہیں۔عدلیہ کاسیاست زدہ ہونا ہمارا مشترکہ نقصان ہوگا۔
مزید پڑھیں:کسی نے تو عوام کا حال دیکھنا ہے،چیف جسٹس

شیئر: