جازان۔۔۔جازان الخوبہ چیک پوسٹ پر شہید ہونیوالے رفیق کار کی لاش لے جانیوالے سعودی فوجی عامر الرمیح بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے باعث پیر سے محروم ہوگیا۔عامر نے الوطن آن لائن کو بتایا کہ وہ اپنے ساتھی کی لاش کمر پر لاد کر جارہا تھا کہ بارودی سرنگ کا حادثہ پیش آگیا جس سے پیر سے محروم ہوگیا اس کے باوجود وہ ساتھی کی لاش اٹھائے اسپتال پہنچا اور وہاں ایمرجنسی وارڈ کے ڈاکٹر اورنرسیں یہ ماجرا سن کر حیرت زدہ رہ گئے۔ سب لوگوں نے انتہائی مستعدی کے ساتھ اس کی مرہم پٹی کی اور علاج کیلئے اسپتال میں داخل کرلیا ساتھی کی لاش سردخانے میں محفوظ کردی گئی۔