Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماہ رواں کے آخر تک دمام میں 20سینما ہالز کھل جائیں گے

دمام .... تجارتی کمپلیکس کے ڈائریکٹر انجینیئر فواد الفاخری کا کہنا ہے کہ ماہ رواں کے اختتام تک دمام میں 20 سینما گھر کھل جائیں گے ۔ سینماہالز تجارتی مالز میں قائم کئے جارہے ہیں ۔ مکہ اخبار کے مطابق دمام میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے الفاخری نے مزید کہا کہ تجارتی مالز میں قائم کئے جانے والے سینما ہالز جدید خطوط پر تعمیر کئے جارہے ہیں جن میں فیملی سیکشن کے لئے الگ انتظامات ہونگے ۔ مالز میں تفریحی سیکشن میں فوڈ کورٹ بھی بنایا جائے گا جہاں فیملیز کےلئے پارٹیشن بنائے جارہے ہیں تاکہ وہاں آنے والے خاندان آرام و اطمینان سے تفریح کر سکیں ۔ الفاخری نے مزید کہا کہ متعلقہ اداروں کی جانب سے سینما ہالز کے لئے لائسنس کے حصول کےلئے مراحل تیز رفتاری سے مکمل کئے جارہے ہیں ۔ ان مالز کو جہاں سینما ہالز بنائے جارہے ہیں رات گئے تک کھلا رکھنے کاخصوصی پرمٹ بھی جاری کیا جائے گا۔ 

شیئر: