شہباز شریف نے پہلوان کو چت کردیا
گوجرنوالہ ... وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے گوجرنوالہ میں جلسے کے دوران پہلوان کو داو لگا کر چت کر کے سب کو حیران کر دیا۔ جناح اسٹیڈیم میں مسلم لیگ (ن) کے جلسے کے دوران جب ایک پہلوان اسٹیج پر شہباز شریف سے ملنے کےلئے آیا تو انہوں نے گلے ملتے ہی پہلوان کو چت کر دیا لیکن پہلوان کو نیچے گرنے نہیں دیا۔شہباز شریف نے پہلوان کو پکڑ کر دوبارہ اٹھایا اور خوش ہو کر گلے بھی لگایا جس پر پہلوان بھی مسکرانے پر مجبور ہو گیا۔ بعد ازاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو گوجرانوالہ کی روایتی پگڑی پہنائی گئی۔ پہلوانوں کا روایتی گرز بھی تھمایا گیا ۔ انہوں نے پہلوانوں کی طرح اسے اپنے کندھے پر بھی رکھا۔واضح رہے کہ گوجرنوالہ کو پہلوانوں کا شہر کہا جاتا ہے ۔ اس شہر سے متعدد پہلوان بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن بھی کر چکے ہیں۔