ٹیکساس.... کہتے ہیں کہ خلوص اور نیک نیتی اکثر انسان کے کام آجاتی ہے اور اسے سہارا دیتی ہے۔ ایسا ہی کچھ یہاں رہنے والے ایک شخص کے ساتھ پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق ولیمز نامی یہ شخص تعلیم کا سلسلہ منقطع کرکے مقامی بہبود مرکز” لا مارک ویسل ہاﺅس“ میں کام کرتا تھا۔ اسی مرکز میں ایک جزوی معذور شخص کھانا کھانے کیلئے بیحد مشکل سے ڈائننگ ہال کی میز تک پہنچا ۔ کہا جاتا ہے کہ چارل پینٹیئر نامی شخص کا حال ہی میں آپریشن ہوا تھا جس کی وجہ سے وہ اپنا ہاتھ ٹھیک سے استعمال نہیں کرپارہا تھا۔ صورتحال دیکھ کر وہ اس معذور شخص کے قریب پہنچا اور کھانے میں اسکی مدد کی اور بیحد شفقت سے اسکے ساتھ اپنا رویہ ررکھا۔ یہ ساری صورتحال خفیہ کیمرے میں محفوظ ہوگئی تھی اور جب ٹیکساس کی سدرن یونیورسٹی کو ایسے ہمدرد کارکن کے بارے میں علم ہوا تو اس نے اس کارکن کیلئے 16ہزار ڈالر کے تعلیمی وظیفے کا اعلان کردیا۔ اسے انعامی رقم بھی دیدی گئی ہے اور اب اسکا کہناہے کہ وہ اپنی تعلیم جاری رکھ سکے گا تاکہ ضرورت مندوں کی بہتر خدمت انجام دے سکے۔