Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

9منزلہ اسکیفولڈنگ زوردار ہواﺅں کی زد میں آکر گر گیا

 راک فورڈ ، ایلینوائے..... یہاں جاری ہونے والی وڈیو سے پتہ چلتا ہے کہ عمارتوں کی تعمیر میں استعمال ہونے والے آہنی ڈھانچے جنہیں اسکیفولڈنگ کہا جاتا ہے کبھی کبھی لوگوں اور مزدوروں کی ذرا سی غفلت کے نتیجے میں اپنی جگہ قائم نہیں رہ پاتا۔ایسا ہی ایک واقعہ یہاں اس وقت دیکھنے میں آیا جب راک فورڈ کے نواحی علاقے میں ایک زیر تعمیر 9منزلہ عمارت میں لگی اسکیفولڈنگ کا پورا ڈھانچہ تیز طوفانی ہواﺅں کی تاب نہ لاکر پہلے تو ہلنے لگا اور پھر زمین پر آگرا۔ انجینیئروں اور کنسٹرکشن کمپنی کے دیگر ذمہ داروںکا کہناہے کہ یہ حادثہ شاید اس وجہ سے پیش آیا تھا کہ مزدوروں نے اسکیفولڈنگ کے ڈھانچے کو اچھی طرح سے مضبوطی سے نہیں باندھا تھا مگر ہوا بھی حد سے زیادہ تیز تھی اسی لئے یقین کے ساتھ یہ کہنا مشکل ہے کہ حادثے کا سبب کیا تھا۔ یہ واقعہ تعمیراتی شعبے کیلئے عبرت کا مقام ہے۔ یہ تو اچھا ہوا کہ اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ نہ ہی کوئی زخمی ہوا ہے۔ ورنہ اکثر عمارتوں کی تعمیر کے دوران اسکیفولڈنگ اسی لئے لگایا جاتا ہے تاکہ مزدور اس پر چڑھ کر کام کرسکیں۔ واقعہ کی وڈیو زیر تعمیر عمارت کے قریب سے گزرنے والے ایک راہگیر نک رینگ نے اتاری ہے اور اسے نیٹ پر جاری کردیا ہے۔ دلچسپ بات اس وڈیو کی یہ ہے کہ اسکیفولڈنگ گرنے کا منظر دیکھنے والے مزدور صورتحال سے لطف اندوز ہوتے رہے اور قہقہے بھی لگاتے رہے۔ وڈیو میں انکے قہقہوں کی آواز صاف سنائی دے رہی ہے۔ یہ وڈیو اس اعتبار سے بھی دلچسپ ہے کہ اس میں موقع کی فلم بنانے والا فوٹو گرافر بھی نظر آرہا ہے جو زیر تعمیر عمارت میں کام کرنے والے دو مزدوروں سے پوچھ رہا ہے کہ حادثہ کیسے ہوا؟ تو ایک مزدو رنے جواب دیا کہ ہوا سے پوچھو ہم سے کیاپوچھتے ہو۔

شیئر: