Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میک اپ ، ایک فن ، ایک تیکنیک‎

میک اپ کرنا بھی ایک فن ہے،جسے سیکھنے کے لیے چہرے کی شیڈنگ کی تکنیک جان لینا ضروری ہے . شیڈنگ سے چہرے کے خدوخال کو بدلا جاسکتا ہے۔شیڈنگ کو کاسمیٹک سرجری بھی کہا جاسکتا ہے یعنی چہرہ اگر چھوٹا اور چوڑا ہے تو اس کے دونوں طرف شیڈنگ کرکے اسے لمبا کیا جاسکتا ہے، ٹھوڑی اگر قدرے بھاری ہے تو گردن اور جبڑے کے نچلے حصے پر شیڈنگ کرکے اس کے بھاری پن کو دور کیا جاسکتا  ہے .   جبڑے کا بھاری پن چہرے کی دلکشی پر بری طرح اثر انداز ہوتا ہے۔اس لیے جبڑے کی شیڈنگ سے چہرے پر بیضوری اثر ڈالا جا سکتا ہے،شیڈنگ دونوں جبڑوں کے دو یاتین اِنچ نیچے تک کریں۔اس کے بعد انگلی پر تھوڑی سی فاؤنڈیشن لگائیں اور شیڈنگ کے سروں پر ملیں تاکہ کوئی واضح لکیر نظر نہ آئے۔
ناک کے نقوش  بھی پلاسٹک سرجری سے بدلے جاسکتے ہیں . چپٹی ناک کے درمیان کی ہڈی کے دونوں طرف شیڈنگ کریں تو ناک کی ہڈی ابھری ہوئی معلوم ہوگی،جس سے ناک ستواں نظر آئے گی،ناک کی شیڈنگ کرکے روئی کے ایک ٹکرے کو ذرا گیلا کرلیں،اور شیڈنگ کے سروں کو آہستہ آہستہ صاف کریں تاکہ مصنوعی پن کا احساس نہ ہو۔اگر آپ کی ناک چپٹی نہیں مگر اس کی پھولگی موٹی ہے تو آپ شیڈنگ نتھنوں کے اوپر کریں۔لیکن اگر ناک کچھ لمبی اور نوکیلی ہے تو ناک کی ہڈی کے اوپر دونوں شیڈنگ کریں . 
 اسی طرح اگرآپ کی ٹھوڑی بہت نمایاں ہے تو پوری ٹھوڑی پر شیڈنگ کریں اور برش کو ٹھوڑی کے نیچے تک لے جائیں،شیڈنگ سے دوہری ٹھوڑی بھی کم کی جاسکتی ہے،دوہری ٹھوڑی کی شیڈنگ ٹھوڑی کے نیچے سے شروع کرکے گردن کی طرف لے جائیں۔ مسکرانے سے ناک اور منہ کے درمیانی حصے میں لکیریں پیدا ہوجاتی ہیں،اگر آپ کے چہرے کے اس حصے پر گوشت زیادہ ہے تو اس کی بھی شیڈنگ کریں مگر شیڈنگ کے سرے کو فاؤنڈیشن کے ساتھ ملانا نہ بھولیں۔

شیئر: