اوٹاوا۔۔۔ بیلجیئم کے شہنشاہ فلپ اور ملکہ میتھلڈ کے کینیڈا کے دورے کے دوران اٹاوا میں ایک سرکاری تقریب کے منتظمین نے مہمان شاہی جوڑے کے استقبال کے موقع پربیلجیئم کے بجائے جرمنی کا پرچم بلند کر دیاتاہم جلد ہی انہیں اپنی غلطی کا احساس ہوا اور مہمانوں کی آمد سے قبل اسے درست کر دیا گیا۔ یہ واقعہ کینیڈا کی گورنر جنرل جولی پائیٹ کی رہائشگاہ کے باغ میں پیش آیا۔کینیڈا کی گورنر جنرل کی ترجمان میری ایف لیٹورنو کے مطابق شاہ فلپ اور ملکہ میتھلڈ کے پہنچنے سے قبل غلطی کو درست کر دیا گیا۔بیلجیئم کے شاہی جوڑیکا دورہ ایک ہفتہ جاری رہے گا۔ دورے میں شاہی جوڑے کے ساتھ بیلجیئم کا ایک وفد بھی آیا ہے جس میں وزراء ، تاجر اور فن کار شامل ہیں۔