بالی وڈ کی مشہور ترین اداکارہ ایشوریہ رائے اپنی شوبز سرگرمیوں میں ماضی کی طرح مصروف ہوگئی ہیں۔فلموں کے ساتھ ساتھ فیشن سے منسلک مصروفیات بھی ایشوریہ کے شیڈول کا حصہ ہیں۔ حا ل ہی میں ایشوریہ رائے نے ایک میگزین کیلئے فوٹوشوٹ کروایاہے۔ہندوستان کے معروف جریدے نے 2018 کی خوبصورت ہندوستانی خواتین کی ایک فہرست مرتب کی ہے جس میں ایشوریہ رائے کا نام سرفہرست ہے۔وہ میگزین کے سرورق پر ہلکے میک اپ اورگھنگھریالے بالوں میں دکھائی دے رہی ہیں۔