Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

توہین عدالت کیس،طلال چوہدری پر فرد جرم عائد

اسلام آباد... سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری پر فرد جرم عائد کردی۔ طلال چوہدری نے صحت جرم سے انکار کردیا۔جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں3 رکنی بنچ نے ازخود نوٹس کی سماعت کی۔طلال چوہدری کے وکیل کامران مرتضیٰ نے استدعا کی کہ طلال چوہدری کے الفاظ سعد رفیق اور نواز شریف جیسے ہی ہیں، فردِ جرم کو اس مقدمے کا فیصلہ آنے تک موخر کیا جائے۔ ماضی میں جس طرح عمران خان اور طاہر القادری کے خلاف نرمی کا مظاہرہ کیا گیا اسی طرح طلال چوہدری کے ساتھ بھی نرمی کی جائے۔طلال چوہدری کے بیانات توہینِ عدالت کے زمرے میں نہیں آتے، انہیں بدنیتی تو کہا جاسکتا ہے لیکن توہین عدالت نہیں کہا جاسکتا۔جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس د ئیے کہ طلال چوہدری کے معاملے میں نواز شریف اورسعد رفیق کے فیصلے جائزہ بھی لیا جائے گا۔فرد جرم کوئی دھبہ نہیں ہوتی۔ توہین عدالت ثابت نہ ہوئی تو یقین کریں کوئی کارروائی نہیں ہوگی۔
مزید پڑھیں:توہین عدالت کیس میں دانیال عزیز پر فرد جرم

شیئر: