اینڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم رکھنے والے صارفین کے لیے واٹس ایپ اپڈیٹ جاری کر دی گئی ہے۔ اپڈیٹ کی مدد سے صارفین کسی بھی واٹس ایپ گروپ میں ڈسکرپشن ایڈ کر سکیں گے اس کے علاوہ واٹس ایپ کی وائس کال سے ویڈیو کال میں صرف ایک بٹن ٹیپ کرنے سے منتقل ہو سکیں گے۔ ڈسکرپشن ایڈ کرنے کے لئے صارفین کو گروپ انفارمیشن میں جاکر ایڈ گروپ ڈسکرپشن کے آپشن کو منتخب کرنا ہوگا۔ یہ ڈسکرپشن زیادہ سے زیادہ 512 حروف پر مشتمل ہوسکتی ہے۔ وائس کال سے ویڈیوکال میں منتقل ہونے کے لیے واٹس ایپ کی جانب سے ایک ویڈیو بٹن اسکرین پر دیا جائے گا ۔ اس فیچر کو واٹس ایپ نے جنوری میں آزمائشی بنیادوں پر پیش کیا تھا تاہم اب اسے تمام صارفین کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔ اپڈیٹ کو گوگل کے پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔