Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ذاتی زندگی سوشل میڈیا سے دور رکھتی ہوں،صنعم سعید

  نیو یارک..پاکستانی اداکارہ صنم سعید اپنی فلم 'دوبارہ پھر سے' کی پروموشن کررہی ہیں ۔ان دنوں چھٹیاں گزارنے امریکہ میںہیں۔ ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اب تک کئی بہترین اداکاروں اور ہدایت کاروں کے ساتھ کام کرچکی ہوں۔ عمران عباس اور عدیل حسین کے ساتھ بہت مطمئن رہتی ہوں۔ احسن خان اور فواد خان بھی بے حد پسند ہیں۔ مایا علی، ثروت گیلانی، حریم فاروق اور عائشہ خان کے ساتھ کام کرکے بھی بے حد خوشی ہوئی۔ صبا قمر، ماہرہ خان، صنم بلوچ اور نعمان اعجاز کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہوں۔ پاک ہند کشیدگی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ انہیں کرنے دیں، ہوسکتا ہے کہ یہ سب انتخابات کے لیے ایک کھیل ہو۔آرٹ کا ان سب سے کوئی تعلق نہیں۔افسوس کی بات ہے کہ فنکاروں پر پابندی عائد کی گئی لیکن اب پاکستانی فلموں کے پاس اچھا موقع ہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ذاتی زندگی سوشل میڈیا سے دور رکھتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ نازیہ حسن کی زندگی پر بننے والی فلم میں کام کرنے کی خواہش ہے۔

شیئر: