ریاض.... مملکت کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار اور درمیانے درجے کی بارش ہوئی جبکہ دیگر علاقوں میں گردوغبار کا طوفان رہا۔ محکمہ ماحولیات کے مطابق عفیف کمشنری کے جنوبی اور مغربی علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی جس کے باعث نشیبی علاقے اور ندی نالے پانی سے بھر گئے۔ مدینہ منورہ کے گردونواح میں بھی موسلا دھار بارش ہوئی جس کے باعث وادی خرجا اور اعرج میں 4افراد بارش کے پانی میں پھنس گئے۔ شہری دفاع کی ٹیموں نے بروقت مددکرتے ہوئے انہیں پانی کے ریلے سے نکال لیا۔