پی ایس ایل فائنل کوئی مفت نہیں دیکھ سکے گا، وزیر اعلیٰ سندھ
کراچی:وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ فری پاس ڈھونڈنے والے یاد رکھیں کہ پی ایس ایل تھری کا فائنل کوئی بھی مفت میں نہیں دیکھ سکے گا۔ یہ ہماری لیگ ہے اور اسے ہم نے ہی کامیاب بنانا ہے۔ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کے دورے میں انہوں نے مزید کہا کہ سب ٹکٹ لے کر آئیں گے اور خودمیں نے بھی فائنل کا ٹکٹ خرید لیا ہے جو لوگ فری پاس کے چکر میں ٹکٹ نہیں خرید سکے اب گھر پر ٹی وی کے سامنے بیٹھ کر میچ سے لطف اندوز ہوں ۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل فائنل میچ کےلئے فول پروف انتظامات کررہے ہیں۔ اسٹیڈیم سے ملحقہ سڑکوں ، گلیوں اور چاردیواریوں کی مرمت کا کام بھی مکمل کرلیا ہے ۔ یہ ہمارا ایونٹ ہے اور ہمیں اسے کامیاب اور یادگار بنانا ہے۔