Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بی جے پی مغرور اور اقتدار کی بھوکی ہے، سونیا گاندھی

 نئی دہلی....   کانگریس کی  سابق صدر سونیا گاندھی نے  بی جے پی کو مغرور اور  اقتدار کابھوکا  قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ  اس کی ڈرامہ بازیوں سے  کانگریس کو فائدہ ہوگا۔ پہلے کرناٹک میں جیتی  اور  پورے ہند میں جیتے گی۔  پارٹی کے پلینری  اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ کسی بھی  دھمکیوں میں نہ آئیں اور  زعفرانی پارٹی کے آمرانہ ناقابل برداشت  رویئے کیخلاف  ہراول دستے کا کردار ادا کریں۔  کانگریس کوئی سیاسی  لفظ نہیں بلکہ تحریک ہے جس کی بڑی عزت کی جاتی ہے۔ گجرات، راجستھان اور مدھیہ پردیش کے انتخابی نتائج نے ظاہر کردیا کہ جو لوگ ہمارا تشخص ختم کرنے کے در پے تھے اُنہیں اب تک یہی نہیں پتہ کہ کانگریس کو اب پہلے سے زیادہ عزت اور احترام حاصل ہے۔ 

شیئر: