Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عدلیہ کے تمام جج ہیرے ہیں، چیف جسٹس

 
لاہور... سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ عدلیہ کے تمام ججز ہیرے ہیں جو انصاف کی فراہمی کرتے ہیں۔ آپ نے جوڈیشری کو دیانتداری اور بغیر غرض کے لیکر چلناہے۔ لوگوں کو بنیادی حقوق دلوانا فرائض میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ انصاف دلوانا ہماری ذمہ داری ہے جو عوام کو نہیں مل رہا۔ شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ عدلیہ کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی حقوق نہ ملنے سے معاشرے میں خرابیاں پیدا ہو ر ہی ہیں ۔ شہریوں کو بھی اپنے بنیادی حقوق کاعلم نہیں شہریوں کو حقوق کاعلم ہو جائے تو وہ خود ہی حقوق لے لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایگزیکٹو بدنیتی کا مظاہرہ کرے تو آئین کا تحفظ عدلیہ کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب عدلیہ مداخلت کرتی ہے تو انہیں برا لگتا ہے خود کو ٹھیک کرنے کی بجائے عدلیہ کو بلاجواز تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ عدلیہ آئین میں دیئے گئے حقوق کی محافظ ہے شہریوں کے حقوق کا تحفظ نہیں ہوگا تو وہ عدلیہ کے پاس آئیں گے۔ علم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے رشوت دیکر ہی محکموں میں کام چل رہاہے۔ انہوں نے کہا کہ ایل ڈی اے میں جائزنقشہ پاس کرانے کیلئے کچھ زیادہ ہی دینا پڑتا ہے شہریوں کو میرٹ پر نوکریاں نہیں مل رہیں،بغیر جوازکے نکالا جاتا ہے لوگوں کی دادرسی عدلیہ نہیں تو اور کون کریگا۔ انہوں نے کہا کہ دادرسی کرتے ہیں تو کہتے ہیں مداخلت ہورہی ہے۔ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی پر عدلیہ دادرسی کرے گی۔
  1. مزید پڑھیں:کراچی کو ایک ہفتے میں صاف کرنے کا حکم

شیئر: