Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاک فضا ئیہ کے نئے سربراہ نے کمان سنبھال لی

اسلام آباد... پاک فضائیہ کے نئے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کمان سنبھال لی۔ ایئر ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں تبدیلی کمان کی پروقار تقریب ہوئی ۔سبکدوش ایئرچیف مارشل سہیل امان نے کمان سونپی۔ سہیل امان نے نئے ایئر چیف کو بیجز لگائے ا ور کمان کی علامتی شمشیر حوالے کی۔ پاک فضائیہ کے جے ایف 17تھنڈر اسکواڈرن نے سابق ایئر چیف سہیل امان کو سلامی دی۔سہیل امان نے گارڈ آف آنر کا معائنہ بھی کیا۔ اس موقع پر ایئرچیف مارشل سہیل امان نے کہا کہ دنیا کی بہترین فضائیہ کی کمان کرنا میرے لئے باعث فخر ہے۔ پاک فضائیہ نے ملکی دفاع میں ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا۔پاک فضائیہ کو جدید تقاضوں کے مطابق لیس کیاجارہاہے۔حالیہ برسوں میں ملکی دفاع مزید مضبوط ہوا ہے۔ اللہ کی مدداوراپنی صلاحیتوں پر پورا بھروسہ ہے۔
مزید پڑھیں:مجاہد انور خان پاک فضائیہ کے نئے سربراہ مقرر
 

شیئر: