Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مجھے کسی کی پروا نہیں،چیئرمین نیب

لاہور... چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہاہے کہ جو کرنا ہے کروں گا۔ مجھے کسی کی پروا نہیں۔ ہر عمل قانون کے مطابق ہوگا۔ایوان اقبال لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرپشن ملک کو دیمک کی طرح کھارہی ہے۔ اب معاملہ آگے نکل گیا ۔ معاشرے سے برائیوں کو ختم کرنا صرف نیب کا کام نہیں، ہم سب کا کام ہے۔پاکستان ہے تو ہم ہیں۔پاکستان نہیں تو ہم بھی نہیں۔انہوں نے کہا کہ نیب ایک انسان دوست ادارہ ہے جو ملک کو کرپشن سے پاک کر رہا ہے۔ یہ تاثرغلط ہے نیب قومی ترقی میں حائل ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر وہ شخص جو ایمانداری سے کام کرتا ہے نیب اس کی معاونت کے لئے حاضر ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ملکی ترقی کی فکر ذاتی چیزوں سے بڑھ کر ہونی چاہیے۔ نیب اپنا کام کررہا ہے اورکرتا رہے گا۔
مزید پڑھیں:قطری شہزادے کا اصل خط احتساب عدالت میں پیش

شیئر: