لکھنؤ ..... لوک سبھا کی 2سیٹوں پر ضمنی انتخابات کے بعد اترپردیش ایک مرتبہ پھر سے 23 مارچ کو ہونے والے راجیہ سبھا انتخابات میں بی جے پی اور سماجوادی۔بہوجن سماج پارٹی اتحاد کے درمیان سخت مقابلے کا گواہ بنے گا۔10 سیٹوں کے لئے ہونے جارہے اس راجیہ سبھا انتخابات میں 8 سیٹوں پر بی جے پی اور ایک سیٹ پر سماج وادی پارٹی کی جیت طے ہے جبکہ ایک سیٹ پر بی جے پی اور سماجوادی کا مقابلہ ہے۔انتخابات 23 مارچ کو صبح 9 بجے سے 2 بجے تک ریاستی اسمبلی کے تلک ہال میں ہوگا۔ووٹوں کی گنتی اسی دن شام 5 بجے پوری کرلی جائیگی اور نتائج کا اعلان کردیا جائے گا۔