Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سینیٹ الیکشن پھر سے نشانے پر؟

کراچی (صلاح الدین حیدر ) سینیٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب ابھی تک موضوع بحث ہے۔ ساتھ ہی اب تو قومی ایئر لائن پی آئی اے اور پاکستان اسٹیل مل بھی ،حکمران (ن)لیگ کے تابڑ توڑ حملے شروع ہوگئے ۔ نواز شریف اور بیٹی مریم نواز نے یہ بحث پھرچھیڑد ی۔ مریم نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کو زبردست تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ زرداری کو بُرا بھلا کہنے والے،بلکہ گالی دینے والے زرداری کے آگے جھک گئے۔اپنا ووٹ بھی زرداری کو دے دیا۔ مریم کے جملے ویسے ہی زہر سے بھرے ہوئے ہوتے ہیں۔ عوامی نیشنل پارٹی کے لیڈ راسفند یار ولی نے خیبر پختو ن خوا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے الزام لگایا کہ سینیٹ الیکشن میں پورے کے پورے اصطبل بیچ دیئے گئے۔وفاقی وزیر حاصل بزنجو جو بلوچستان سے تعلق رکھتے ہیں نے بھی سینیٹ  الیکشن کو سیاہ دھبہ قرار دیا ۔ ےہ الفاظ آج انہوں نے دوبارہ دہرائے۔ فوراً ہی پیپلز پارٹی کے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈ ر خورشید شاہ نے بھرپور جواب دیا انہوں نے مریم کو یاد دلایا کہ سیاست میں نئے اتحادبنتے رہتے ہیں، ےہ کوئی عجوبہ بات نہیں۔ انہوں نے پہلی مرتبہ عمران کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان شریف انسان ہیں۔ انہوں نے اپنے ووٹ ہمارے امیدواروں کو دیئے ہم شکر گزار ہیں ۔ اُدھر عمران خان جو کہ کراچی میں ہیں پارٹی کی ممبرسازی کی مہم کےلئے موجود ہیں نے کہا کہ پاکستان اسٹیل مل جیسے اہم صنعتی یونٹ کو جان بوجھ کر ناکارہ کر دیا گیا۔بلاول بھٹو کب چپ رہنے والے تھے۔  جلسے میں تقریر کرتے ہوئے انہوں نے وزیر اعظم کو قومی ائیر لائن پی آئی اے کو تباہ وبرباد کرنے کا ذمہ دارٹھہرایا۔  وزیر اعظم پی آئی اے کو بند کرانا چاہتا ہےتاکہ اس کی اپنی پرائیوٹ ائیر لائن اےئر بلیو پیسہ کما سکے۔ بلاول نے کھل کر کہا کہ شاہد خاقان عباسی جو پہلے پی آئی اے کے چیئرمین رہ چکے ہیں نے اپنے زمانے میں پی آئی اے کو بری طرح بے حال کیا تجربہ کار لوگ نکال دئے۔ اب پی آئی اے کے روٹس بند کررہے ہیں ، تاکہ ان کی اےئر بلیو کو نئے روٹس مل سکے۔ اخباری اطلاع کے مطابق پی آئی اے کی کویت سروس فوری طور پر بند کردی گئی ۔ 
مزید پڑھیں: اسٹیبلشمنٹ نے چیئرمین سینیٹ نہیں بنوایا، سنجرانی

شیئر: