Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مجلس عمل کے عہدیداروں کا انتخاب آج ہوگا

کوئٹہ ... متحدہ مجلس عمل کے مرکزی عہدیداروں کا انتخاب منگل کو کراچی میں ہوگا ۔ ایم-ایم-اے مکمل طورپربحال اور فعال ہوگی ۔جمعیت علماءاسلام کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حافظ حسین احمد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ اس سے قبل ہونے والے اجلاسوں میں اکثر معاملات طے ہو چکے ہیں۔ ایم۔ایم۔اے میں شامل تمام جماعتیں آئندہ عام انتخابات متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے ایک نشان کے تحت لڑیں گی۔ جلد اجتماعی طور پر بھی عوامی رابطہ مہم شروع کی جائے گی۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اصولی طور پر یہ طے کردیا گیا ہے کہ تمام جماعتیں بیک وقت دیگر سیاسی پارٹیوں سے اپنے اتحاد ختم کردینگی۔ ایک اور سوال پر حافظ حسین احمد نے کہا کہ ماضی میں ایم۔ایم۔اے پہ ملا ملٹری الائنس کی پھبتی کسنے والے اس بار خود پہلے ہی عسکریت ٹائٹل حاصل کر چکے ہیں۔
مزید پڑھیں:ڈاکٹر عبدالقدیر کو نگران وزیر اعظم بنایا جائے ،سراج الحق

شیئر: