دوسری شادی کی تو بہت بڑی تقریب کروں گی، ماہرہ
پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ اگر انہوں نے دوسری شادی کی تو وہ بہت بڑی تقریب منعقد کریں گی۔ایشین فلم فیسٹیول، لندن میں ماہرہ خان سے پوچھا گیا تھا کہ وہ اپنی دوسری شادی پر بڑی تقریب کرنا چاہتی ہیں یا صرف قریبی عزیز اور دوستوں کو بلا کر چھوٹی سی تقریب کرنا چاہتی ہیں۔ ماہرہ نے کہا کہ مجھے بڑی اور پرتعیش شادی پسند ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری دادی کو پسند نہیں تھا کہ میں فلموں یا ٹی وی میں کام کروں ۔انہوں نے کہا کہ اگلے سال وہ فلموں سے مختصر وقفہ لیں گی۔