Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض کتب میلے میں 11 سو برس قرآن کا نسخہ لوگوں کی توجہ کا مرکز

ریاض.... تیسری صدی ہجری میں لکھا گیا قرآن کریم کا قلمی نسخہ ریاض میں منعقد ہونے والے کتب میلے میں لوگوںکی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے ۔ سبق نیوز کے مطابق قرآن کریم کے اس قلمی نسخے کو شیشے کے خوبصورت بکس میں رکھا گیا ہے تاکہ لوگ ہاتھ نہ لگائیں اور قدیم قلمی نسخہ محفوظ رہے ۔ قرآن کریم کا یہ نسخہ 11 سو برس قدیم ہے ۔ قلمی قرآنی نسخے کا آغاز سورة آل عمران کی 50 ویں آیت سے ہوتا ہے جبکہ سورة عبس پر ختم ہو تا ہے ۔ قدیم ترین نسخے میں مختلف رنگوں کا استعمال کیا گیا ہے جس میں اعراب کےلئے جدا جدا رنگ استعمال کئے گئے ہیں ۔ تشدید کی علامت کےلئے ہرا رنگ استعمال ہوا ہے ۔ ہمزہ کو پیلے رنگ سے لکھا گیا ہے جبکہ آیات کی تحریر سیاہی سے کی گئی ہے ۔ کتب میلے میں آنے والے اکثر زائرین اس قدیم نسخے میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں ۔ ہر شخص قدیم نسخے کی تصاویر بڑے شوق سے بناتاہوا دکھائی دے رہاہے ۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ ا س قسم کے قدیم نسخے کو کتب میلے میں رکھنا انتظامیہ کا بہترین اقدام ہے ۔ 

شیئر: