ریاض.... جامع الحیسن کے امام و خطیب اور معروف داعی شیخ عادل الکبانی نے کہا ہے کہ موسیقی کے حوالے سے جو حدیث پیش کی جاتی ہے وہ موضوع یعنی درست نہیں ۔ شیخ الکبانی نے اپنے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر شیخ صالح الفوزان کے آڈیوپیغام جس میں انہوں نے نبی اکرم کے حوالے سے ایک حدیث بیان کرتے ہوئے کہا تھاکہ " جس نے موسیقی (گانے ) سنے روز قیامت اس کے کانو ں میں پگلایا ہوا سیسہ ڈالا جائے گا " ۔ شیخ الکبانی نے کہا کہ مذکورہ حدیث من گھڑت اور درست نہیں۔