تریپولی...لیبیا کے سابق رہنما معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ رواں سال ہونے والے صدارتی انتخابات میں امیدوار ہوں گے۔لیبیا کی پاپولر فرنٹ پارٹی کے ترجمان ایمن ابو راس نے کہا ہے کہ ان انتخابات میں سیف الاسلام ان کی پارٹی کی نمائندگی کریں گے۔انھوں نے پڑوسی ملک تیونس میں ایک پریس کانفرنس میں یہ اعلان کیا۔مقامی میڈیا کے مطابق انھوں نے کہا کہ سیف قومی مفاہمت، دوسروں کو قبول کرنے اور ملک کی تعمیر نو کے لیے کام کریں گے۔