ایل جی کمپنی نے بجٹ اسمارٹ فون زون 4 متعارف کرا دیا ہے۔ اسمارٹ فون میں 5 انچ ڈسپلے ، قالکوم اسنیپ ڈریگن 425 پروسیسر ، 2 جی بی ریم اور 16 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے ۔فون اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرتا ہے۔ اسمارٹ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں 8 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور 5 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ شامل کیا گیا ہے۔ سیکیورٹی کے لئے فنگر پرنٹ اسکینر کو فون کا حصہ بنایا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 2500 ملی ایمپئیر آورز کی ہے۔ ایل جی زون 4 کی قیمت 115 ڈالر ہے اور اسے نیلے رنگ میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔