انقرہ۔۔ترک صدر رجب طیب اردوگان نے کہا ہے کہ شام میں کردوں کے خلاف ترک عسکری کارروائیوں کو وسعت دی جائے گی۔ترک صدر نے انقرہ میں جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ عفرین پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد اب اس عسکری مہم کو اس وقت تک جاری رکھا جائے گا، جب تک کردوں کے تمام ٹھکانوں کو ختم نہ کر دیا جائے۔امکان ظاہر کیا جا رہاہے کہ ترکی اس فوجی کارروائی کو منجب، ایان العرب، تل ابعیاد، راس العین اور قمیشلی تک وسعت دے سکتا ہے۔صدر اردوآن نے اپنے بیان میں عندیہ دیا کہ فوجی کارروائی عراق میں کردوں کے زیر کنٹرول علاقوں میں بھی کی جا سکتی ہے۔