لاہور ٹریفک وارڈنز نے پھول تقسیم کئے
لاہور: شہر کی ٹریفک پولیس کے وارڈنز شہریوں میں خوشیاں بانٹنے کی مہم میں مصروف رہے ۔خواتین ٹریفک وارڈنز راہگیروں اور مسافروں میں پھول اور چاکلیٹس تقسیم کرکے انہیں حیران و ششدر کر دیا ۔ ایک ٹریفک وارڈن نے بتایا، ہم لوگوں میں پھول اور چاکلیٹس بانٹ رہے ہیں تاکہ لوگوں کے دلوں میں جوش و خروش اور میچ دیکھنے کا جذبہ پیدا ہو اور ایک مثبت امیج سامنے آئے۔انہوں نے مزید بتایا کہ لوگ بہت اچھا محسوس کر رہے ہیںکے جن وارڈنز کے ہاتھوں سے چالان چٹ وصول کیا کرتے تھے آج پی ایس ایل کے خوبصورت ایونٹ کی توسط سے پھول اور چاکلیٹس وصول کر رہے ہیں، اس سے ہمیں یہ پیغام بھی ملا ہے کہ یہ ہماری ہی جان کی حفاظت کیلئے ہمارے ٹریفک اصول اپنانے کی رہنمائی کرتے ہیں ۔ آج جتنا اچھا موسم ہے اتنا ہی اچھا ہم سب کا موڈ بھی ہے ۔