الافلاج.... گولی لگنے سے نوجوان جاں بحق ہو گیا ۔ گولی مقتول کے بھائی نے چلائی تھی ۔ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے تاکہ معلوم کیاجاسکے کہ گولی اتفاق سے چلی یا قصدا ماری گئی تھی ۔ سبق نیوز کے مطابق الافلاج کے جنرل اسپتال میں ایک نوجوان کو بے ہوشی کی حالت میں لایا گیا جس کے پیٹ میں گولی لگی تھی ۔ نوجوان کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی مگر وہ جانبر نہ ہو سکا ۔