الخرج .... وزارت ماحولیات ، پانی و زراعت نے2020 تک مملکت کے مختلف شہروں اور کمشنریوں میں 40 لاکھ پودے لگانے کے لئے 4 حکومتی اداروں کے ساتھ معاہدے کئے ہیں ۔ سبق نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے محکمہ زراعت کے ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر علی المنصور نے بتایا کہ کمشنری میں محکمہ تعلیم کے تعاون سے 20 ہزار پودے لگائے جائیں گے ۔ مختلف حکومتی اداروں کے تعاون سے مملکت کے تمام ریجن میں پودے لگانے کی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ مملکت کو سرسبز بنانے کےلئے شروع کی جانے والی مہم میں شہری اور مقیمین بھی تعاون کریں ۔