Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

علی جہانگیر صدیقی نیب لاہور میں پیش

لاہور...امریکہ کے لئے نامزد پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی نیب لاہور میں پیش ہو گئے ۔نیب حکام کے مطابق علی جہانگیر صدیقی پر مجموعی طور پر 40 بلین روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔ اسٹاک ایکسچینج میں ان سائیڈ ٹریڈنگ، بیرون ملک سرمایہ کاری کر کے شیئر ہولڈرز کو اربوں روپے نقصان پہنچانے، اپنی ایک اور کمپنی کے حصص سرکاری اداروں کو مہنگے داموں فروخت کرنے کے الزامات ہیں۔علی جہانگیر نے اپنی کمپنی ایگری ٹیکس کے حصص11 روپے کی بجائے حکومتی اداروں کو 35 روپے میں فروخت کئے۔ اس اقدام سے حکومتی اداروں کو 20 ارب روپے کانقصان ہوا ایگزرڈ کمپنی کے شیئر ہولڈرز کو بھی اربوں روپے کا نقصان پہنچایا۔
مزید پڑھیں:علی جہانگیر کی نیب میں طلبی پر حکومتی شخصیات ناراض
 

شیئر: