Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میکسیکو : چڑیا گھر کا نگراں شیر کے پنجرے میں مردہ

میکسیکو..... مقامی چڑیا گھر کے 28سالہ نگراں گستافو سیرانو کی نعش شیر کے پنجرے سے ملی ہے او رجسے امکانی طورپر اس پنجرے میں رہنے والے شیر کمبا نے بری طرح زخمی کرکے ہلاک کردیا۔ کہا جاتا ہے کہ 28سالہ گستافو سیرانو صفائی کی غرض سے شیر کے پنجرے میں داخل ہوا تھا اور دروازہ بند کرنا بھول گیا تھا۔ گستافو کئی سال سے نکولس براوو چڑیا گھر میں کام کرتاتھا اور بڑی ذمہ داری سے اپنے فرائض کی ادائیگی کرتا تھا مگر واقعہ کے دن شاید اس نے پنجرے کا دروازہ بند نہیں کیا اور وہ شیر جسے کچھ دیر قبل پنجرے کی صفائی کی غرض سے باہر نکالا گیا تھا دوبارہ پنجرے میں چلا گیا اور اپنے نگراں کو ہلاک کردیا۔ چڑیا گھر کے ذرائع کا کہناہے کہ نگراں کی ہلاکت کے باوجود اس کی ہلاکت کا سبب بننے والے شیر کو مار گرانے کا فیصلہ اب تک نہیں ہوا ہے تاہم چڑیا گھر میں بہتر انتظامی بندوبست کیلئے کام شروع کردیاگیا ہے اور ماحولیاتی تحفظ والے اس کام کی نگرانی کررہے ہیں۔

شیئر: