Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کچن سے کریں کیڑے مکوڑوں کا صفایا‎

کچن میں چیونٹیوں،ٹڈیوں اور اسی نوع کے کیڑوں کی پید ائش جاری رہتی ہے یہ ہر گھر کامسئلہ ہے اور یہ مسئلہ ایک بار صفائی کرنے سے حل نہیں ہوتا بلکہ اس کا مستقل علاج روزانہ صفائی کرنے میں پوشیدہ ہے اس کے لیے رات کو فرش پر کھیرے کی پتلی پتلی فاشیں بکھیردیں انڈوں کے چھلکے چولھے یا اوون میں سرخ کرکے چیونٹیوں وغیرہ کی جگہوں پر رکھ دیں اگر چیونٹیاں بہت زیادہ ہو ں تو تھوڑ ا سا آٹا چھڑک دیں چیونٹیاوں آٹے کے ذرات لے کر چلے جائیں گی چیونٹیوں سے نجات حاصل کرنے کا ایک یہ بھی آسان طریقہ ہے کہ آلو کے چار ٹکڑے کریں انہیں امونیامیں اچھی طرح ڈبوئیں اور کھڑکی پر رکھ دیں چیونٹیاں فوراً بھاگ جائیں گی کچن کی بو دور کرنے کے لیے جلتے ہوئے چولہے پر تھوڑا سا پسا ہوا لونگ ڈال دیں  . دارچینی یا سنگترے کے خشک چھلکے جلانے سے بھی کچن کی بو ختم ہوجاتی ہے۔

شیئر: