Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیاہ حلقوں کا فوری حل

کیا آپ سیاہ حلقوں سے پریشان ہیں ؟ آئیں  فوری حل ڈھونڈتے ہیں ۔
ٹماٹر  ہر گھر میں موجود ہوتا ہے . یہ  کھانوں میں لذت دینے کے ساتھ ساتھ اپنے اندر دیگر بے پناہ  فوائد  بھی رکھتا ہے ۔ آنکھوں کے گرد  پڑ جانے والے سیاہ حلقوں کو ختم کرنے کے لیے ٹماٹر جادوئی اثر دکھاتا ہے ۔ ایک چمچ ٹماٹر کے جوس کو ایک چمچ  لیموں کے جوس میں ملا کر سیاہ حلقوں پر لگائیں اور دس منٹ بعد چہرے  کو پانی سے دھو لیں ۔ یہ عمل دن میں دو مرتبہ دہرانے سے آپ بہت جلد آنکھوں کے گرد سیاہ ہلکوں سے  نجات پالیں گے .
سیاہ حلقوں کو دور کرنے کے لیے آلو کا استعمال بھی بے حد مفید ہے ۔ چند آلوؤں کو چھیل کر ان کا جوس نکال لیں  اور پھر روی کا گولا بنا کر   اس جوس میں ڈبو کر  آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں پر لگائیں دس منٹ تک لگا رہنے دیں پھر سادہ پانی سے دھو لیں  چند ہی دنوں میں  آپ کو بہترین نتائج حاصل ہونگے ۔
ٹی بیگ آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ جلد کو بھی نرم و ملائم بنا دیتا ہے  . ایک ٹی بیگ  کو پانی میں بھگو لیں  اور اسے ٹھنڈا کرنے کے لئے کچھ دیر فریزر میں رکھ دیں ۔ پھر آنکھیں بند کر کے سیاہ حلقوں پر رکھیں . چند ہی دنوں  میں آپ فرق محسوس کریں گے . 

شیئر: