Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مائیکرو ویو میں گرم کئے کھانے کینسر بڑھانے کا باعث بنتے ہیں

پیرس.... فرانسیسی ماہرین صحت نے کہا ہے کہ جلد بازی میں وقت بچانے کےلئے پراسیس شدہ کھانوں کو مائیکروویو میں گرم کر کے کھانے سے کینسر لاحق ہونے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں ۔جبکہ یہ عمل خواتین میں چھاتی کے سرطان کا سبب بھی بن سکتا ہے۔فرانسیسی محققین کے مطابق کسی بھی شخص کی روزمرہ کی خوراک میں اگر انتہائی پراسیس شدہ کھانے شامل ہیں، تو اس کو کینسر لاحق ہونے کے خطرات میں 12 فیصد اضافہ ہو جاتا ہے۔ اسی طرح خواتین میں چھاتی کے سرطان میں مبتلا ہونے کے خطرات میں 11 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ تحقیق میں پراسٹیٹ اور آنتوں کے کینسر کا بھی مطالعہ کیا گیا تاہم پراسیس شدہ کھانوں کا کینسر کی ان دواقسام سے کوئی تعلق نظر نہیں آیا۔ پیرس کی 13 جامعات کے تحقیق دانوں پر مشتمل ٹیم کی تحقیق میں 18 اور اس سے زیادہ برس کی عمر کے 104,980 افراد نے حصہ لیا۔ اس پروگرام کے تحت ان تمام افراد نے 24 گھنٹوں کے دوران استعمال کی گئی 3300 مختلف غذائی مصنوعات کو درج کروایا جس کی بنا پر تحقیق کوآگے بڑھایا گیا۔ماہرین کے مطابق پراسیس شدہ کھانوں میں مختلف بریڈ، کھانے پینے کی ہلکی پھلکی اشیا، مٹھائیاں،کولڈ ڈرنکس، چکن یا مچھلی کے نگٹس، فوری تیار ہونے والے انسٹنٹ سوپ اور بازار میں ملنے والے تیار شدہ پیک کھانے شامل ہیں۔

شیئر: