Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گیلکسی ایس 9 اور ایس 9 پلس میں مسئلہ سامنے آگیا

سامسنگ کمپنی نے چند ماہ قبل کمپنی کا مہنگا ترین اسمارٹ فون گلیکسی ایس 9 اور ایس 9 پلس متعارف کرایا تھا۔ فون کو متعارف ہوئے ابھی ڈیڑھ ماہ کا عرصہ ہی گزرا ہے کہ اس میں مسائل سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔ صارفین کی جانب سے سامسنگ کمپنی کے شکایتی فورم اور اینڈرائیڈ پولیس کی ویب سائٹ پر فون کی ٹچ سکرین سے متعلق شکایات جمع کروائی جا رہی ہیں۔ صارفین کے مطابق سکیورٹی کی کنفرمیشن کے دوران اسکرین اکثر کام کرنا چھوڑ دیتی ہے۔ بعض اوقات اسکرین خودبخود کچھ دیر بعد ٹھیک ہو جاتی ہے جبکہ کچھ صارفین کو مسلسل خرابی کا سامنا ہے۔ سامسنگ کمپنی نے اس معاملے کا نوٹس لیا ہے اور اس بات کی یقین دہانی کروائی ہے کہ خرابی کو جلد دور کر دیا جائے گا۔

شیئر: